تھرمیں بھوک نےمزید سات بچوں سمیت ایک خاتون کو موت کی آغوش میں پہنچا دیارواں ماہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس تک جاپہنچی،اب بھی کئی بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،

Dec 10, 2014 | 14:50

خبر نگار

بھوک اورافلاس نے تھرپارکر میں موت کےایسے ڈیرے جما رکھے ہیں کہ اس سےچھٹکاراہ پانا اب خواب لگ رہا ہے اموات کاجوسلسلہ شروع ہوا ہے،تھمنے کا نام نہیں لے رہاسول ہسپتال مٹھی میں آج بھی غذا کی کمی کےباعث مزید سات بچےموت کی وادی میں چلے گئے ہیں جاں بحق بچوں میں ایک کا تعلق ڈیپلو،پانچ کاضلع چھاچھرو کے نواحی دیہات جبکہ ایک کاتعلق کلوئی  سے ہ صرف یہی نہیںغذائی قلت نے  چھاچھرو میں ایک خاتون کی بھی جان لے لی ہےجس کے بعد رواں ماہ میں تھر میں بھوک سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس  تک جا پہنچی ہےدوسری طرف ہسپتال میں اب بھی  پندرہ سے بیس بچے زیر علاج ہیں جن کی  سانسیں   گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ  دھیمی ہوتی جارہی ہیں

مزیدخبریں