سیالکوٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے نائب صدرباؤ محمد انورجاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہاب پورہ میں باوٴانور ریسٹورنٹ کے باہر اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں بائو انور موقع پر ہی جاں بحق  جبکہ دو افراد  محمد یونس اور محمد منیر زخمی ہوگئے، ایم کیو ایم  کے ضلعی صدر  چوہدری عابد گجر نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے وقت دو پولیس اہلکار موقع پر  موجود تھے لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی،،،مقتول  باﺅ محمد انور کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے ،،ان کی نماز جنازہ  سہ پہر چار بجے اہلحدیث جنازہ گاہ شہاب پورہ روڈ میں ادا کی جائے گی ۔نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہونگے ۔ڈی ایس پی سٹی مقصود لون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن