سعودی عرب کا خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کوایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

Dec 10, 2015

اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب نے خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کوایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دوران سعودی نائب وزیرخارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں اور سعودی عرب افغانستان میں امن کا قیام چاہتا ہے ، دہشت گرد اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا اورخطے میں خوشحالی آئے گی ۔

مزیدخبریں