آئی ایم ایف کا دبائو: وزارت خزانہ نے بچت سکیموں کے شرح منافع میں مزید کمی کر دی

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے دبائو کے تحت پینشنروں، بیوائوں اور بڑھاپا سکیم کے تحت قومی بچت سکیموں کے شرخ منافع میں فوری طور پر مزید کمی کر دی۔ آن لائن کے مطابق وزارت خزانہ نے اس سلسلہ میں تمام نیشنل سیونگ سنٹر کی برانچوں کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ بہبود پنشنر اور بیوائوں کے ماہانہ سیونگ اکائونٹ میں مزید کمی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض اب 880 روپے ماہانہ ادا ہوں گے جبکہ بچت سیونگ اکائونٹ میں ماہانہ 565 روپے اسی طرح چھ ماہ کے لئے خریدے جانے والے ایک لاکھ روپے سیونگ سرٹیفکیٹ پر اب 3400 روپے کی بجائے 2880 روپے ادا کئے جائیں گے ۔ یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں شرح سود میں آئندہ تین ماہ کے لئے کسی کمی پیشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرح سود میں مزید کمی نہیں ہو گی مگر آئی ایم ایف دبائو کے تحت ٹیکسوں کی رقم پوری کرنے کے لئے پنشنروں، بیوائوں اور بوڑھے افراد کے کھاتہ داروں کے اکائونٹ میں کمی کر کے انہیں مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2013 تک پنشنروں اور بیوائوں کو ایک لاکھ روپے کے عوض 1170 روپے ماہانہ ادا کئے جاتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...