سرحدوں پر مر رہے ہوں تو کرکٹ کیسے کھیلیں، سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ

ممبئی (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکراپنی ہی بات سے مکر گئے۔ چند دن پہلے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے سیریز کھیلنی چاہئے۔ سیاست اور کرکٹ الگ الگ معاملات ہیں سیاست کو کھیل سے نہ جوڑا جائے لیکن اب انہوں نے اپنی حدود سے بڑھ کر ایک دم پنیترا بدلا ہے اورمتعصب بھارتیوں کی زبان بولتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر ہم مر رہے ہیں۔کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں ہم ایسے حالات میں پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

ای پیپر دی نیشن