اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی ۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 232دادو سے شکست کھانے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالکریم جتوئی کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ یادرہے کہ رفیق جمالی 2013کے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جس کو الیکشن ٹربیونل کے سامنے عبدالکریم جتوئی نے چیلنج کیا تھا الیکشن ٹربیونل نے عبدالکریم جتوئی کی درخواست خارج کر دی تھی جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی نااہلیت کے خلاف اپیل کی سماعت بھی اس بینچ نے کی تاہم مخالف فریق کی جانب سے التوا کی درخواست پر اس مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
درخواست خارج