گھریلو ملازمین پر لیبر قوانین کا اطلاق، پنجاب حکومت قانون سازی کرے: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین پر لیبر قوانین کے اطلاق اور انہیں کم از کم تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت پنجاب کو قانون سازی کے احکامات صادر کر دئیے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین پر لیبر قوانین کا اطلاق نہ ہونے سے انہیں رہائش،کھانے اور تنخواہ کی سہولیات میسر نہیں ہوتیں جو کہ بین الاقوامی ڈومیسٹک کنونشن 2012ءکی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لیبر قوانین کے تحت مزدور کی کم از کم تنخواہ تیرہ ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے مگر گھریلو ملازمین پر کم از کم تنخواہ کے قانون کو لاگو نہیں کیا جاتا جو کہ امتیازی سلوک ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں لیبر قوانین موجود ہیں مگر ان قوانین میں گھریلو ملازمین کا ذکر موجود نہیں ہے، تاہم حکومت اس حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے۔
ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...