سرےنگر/ نئی دہلی (آئی اےن پی )مقبوضہ کشمےر کے کٹھ پتلی وزےر اعلی مفتی محمد سعےد نے بھارتی وزےر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمےان بات چےت کا سب سے زےادہ فائدہ کشمےرےوں کو ہوگا۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق ضلع اننت ناگ مےں اےک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد سعےد نے کہاکہ پےرس مےں ہونے والی پاک بھارت وزراءاعظم کی ملاقات نے دونوں ممالک کے درمےان قومی سلامتی کے مشےروں کی ملاقات کا گراﺅنڈ تےار کےا جس کے بعد بھارتی وزےر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کا دورہ کےا ہے۔ مفتی سعےد نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات جموں وکشمےر کے لوگوں کی فتح ہے جنہوں نے ہمےشہ سے پاکستان اور بھارت کے درمےان دوستانہ تعلقات کی خواہش ظاہر کی۔
مفتی سعید
سشما سوراج کا دورہ خوش آئند ہے پاکستان بھارت مذاکرات کا زیادہ فائدہ کشمیریوں کو ہی ہو گا: مفتی سعید
Dec 10, 2015