ڈی جی نیب کی تقریر میں ’’رش‘‘ برقرار رکھنے کیلئے ہال کے دروازے بند، طلباء محصور ہو گئے

Dec 10, 2015

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) لاہور میں ڈی جی نیب پنجاب کی تقریر میں رش برقرار رکھنے کیلئے انوکھی کارروائی کی گئی باہر جانے کی کوشش کو روکنے کے لئے مرکزی دروازے بند کر دئیے گئے۔ طلبہ ایک گھنٹے تک محصور اور احتجاج کرتے رہے۔ ڈی جی نیب پنجاب کی تقریر ختم ہوئی تو طلباء کی اذیت بھی ختم ہو گئی۔ انہیں باہر جانے کی اجازت دیدی۔ الحمراء لاہور میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کرپشن کے خاتمے پر تقریب سے خطاب کیا ان کے جانے کے بعد تقریب میں شریک طلباء و طالبات کو روکنے کے لئے مرکزی گیٹ پر تالے لگا دئیے گئے اور ڈی جی نیب کی تقریر کرائی گئی۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ ہال کے دروازے ڈسپلن اور سکیورٹی مقاصد کے لئے بند کئے گئے کسی طالب علم کو باہر جانے سے نہیں روکا گیا۔ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا گیا۔ ماضی میں ایسے سیمینار میں طلباء کی بڑی تعداد شرکت کرتی رہی ہے اور تمام سیمینار میں طلباء کیلئے مفید معلومات بھی ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں