لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ساگا پریمیئر لیگ میں سندھ نے بلوچستان کو ہرادیا‘کے پی کے نے پنجاب کوہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سندھ کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔ بلوچستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 98 رنز ہی بنا سکی۔کے پی کے نے پنجاب کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کے پی کے نے پانچ وکٹوں پر 124 رنز بنا ئے۔ پنجاب کی ٹیم 122 رنز بناسکی۔ آج پنجاب بمقابلہ بلوچستان جبکہ سندھ اور کے پی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
ساگا پریمیئر لیگ: سندھ نے بلوچستان، کے پی کے نے پنجاب کو ہرا دیا
Dec 10, 2015