اسلام آباد ہائیکورٹ: عامر، آصف اور سلمان پر تاحیات پابندی کیلئے درخواست دائر

Dec 10, 2015

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹرز محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کیلئے معروف کرکٹ کمینٹیٹر سید احتشام الحق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کمنٹیٹر احتشام الحق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرکٹر محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی اور پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے کھلاڑی ملک کی نمائندگی کیسے کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں