لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ وقار یونس نے قومی ٹیم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے،ہیڈ کوچ جب تک اپنی انا ختم نہیں کریں گے اس وقت تک قومی ٹیم مستحکم ہو گی نہ وہ اچھے کوچ ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وقار یونس ہر شکست کے بعد وقت مانگتے ہیں،معلوم نہیں ایسا کھلاڑیوں کیلئے کرتے ہیں یا اپنے لیے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے لیکن ہیڈ کوچ اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود ٹیم کو مضبوط نہیں ہونے دے رہے ،سرفراز احمد کی کارکردگی واضح مثال ہے ۔ٹیم کو مضبوط کرنے کیلئے پالیسی اور فیصلوں میں تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وقار یونس ہرمیچ اور ہر سیریز کے بعد کھلاڑی بدل دیتے ہیں ،کھلاڑیوں سے لڑائی کرتے ہیں اور جس سے ناراض ہو جائیں اس کی ٹیم سے چھٹی کردی جاتی ہے۔