پیپلزپارٹی آزادی اظہار کی مکمل پاسداری کرتی ہے‘مراد علی شاہ

کراچی(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادی ¾ اظہار کی پوری طرح پاسداری کرتی ہے۔ ہم نے کبھی کسی اخبار یا میڈیا ہاﺅس پر پابندی نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی واضح ہدایت ہے کہ جمہوریت ¾ صحافت اور آزادی ¾ اظہار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں وزیراعلیٰ ہاﺅس میں کراچی پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی پریس کلب اور اس کے اراکین کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایک سو اڑتیس صحافی الاٹیز کو جو چالان ابھی تک جاری نہیں ہوئے وہ بہت جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کی اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی پریس کلب کے عہدیداران کے حوالے کیا۔اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے وفد کی سربراہی کلب کے صدر فاضل جمیلی کر رہے تھے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو پریس کلب آنے کی دعوت دی جو انہوں نے بہ خوشی قبول کر لی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے پریس کلب کی مسلسل اعانت پر پارٹی کے چیئرمین اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں پریس کلب کے خازن حنیف اکبر، جوائنٹ سیکریٹری رضوان بھٹی ، اراکین مجلس عاملہ نواب قریشی، شمس کیریو، چوہدری محمد صدیق اور ارباب علی چانڈیو شامل تھے۔ کراچی پریس کلب کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کو کلب کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
مراد علی شاہ/پریس کلب

ای پیپر دی نیشن