اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو تعزیتی خط میں کہا ہے کہ آپ کے بیٹے اور ان کے اہل خانہ کی المناک وفات پر انتہائی غمزدہ ہوں، پوری قوم اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہے۔ اسامہ ایک بہترین آفیسر تھے۔ دورئہ چترال کے دوران میں نے اسامہ وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔ اسامہ وڑائچ غیر معمولی ذہانت اور جذبے کے حامل تھے۔
وزیراعظم/ خط