”اُسامہ بہترین آفیسر تھے“ آپکے بیٹے اور ان کے اہل خانہ کی المناک موت پر انتہائی غمزدہ ہوں وزیراعظم کا سابق ڈی سی چترال کے والد کو خط

Dec 10, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو تعزیتی خط میں کہا ہے کہ آپ کے بیٹے اور ان کے اہل خانہ کی المناک وفات پر انتہائی غمزدہ ہوں، پوری قوم اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہے۔ اسامہ ایک بہترین آفیسر تھے۔ دورئہ چترال کے دوران میں نے اسامہ وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔ اسامہ وڑائچ غیر معمولی ذہانت اور جذبے کے حامل تھے۔
وزیراعظم/ خط

مزیدخبریں