امریکہ عرب اتحادی ممالک کو سات ارب ڈالر مالیت کا دفاعی سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Dec 10, 2016

واشنگٹن(این این آئی/آن لائن)امریکہ کی جانب سے عرب اتحادی ممالک کو سات ارب ڈالر مالیت کا دفاعی سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور مراکش کو سات ارب ڈالر مالیت کا دفاعی سامان فروخت کرنے کی منطوری دی گئی ہے ۔ ان میں جنگی ہیلی کاپٹر ، جنگی طیارے اور میزائل بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان میں سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کا سامان فروخت کیا جائے گا جن میں 48 چینوک جنگی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کے 27 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کیے جائیں گے۔
امریکہ/دفاعی سامان

مزیدخبریں