اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا دیں، عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سینیٹر پرویز رشید پر دوبارہ وزارت اطلاعات کے دروازے کھولنا افسوس ناک ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سینیٹر پرویز رشید، انوشہ رحمان اور بیرسٹر ظفراللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویز رشید کو نیوز گیٹ کے بعد وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اب پرویز رشید پر وزارت اطلاعات کے دروازے دوبارہ کھولنا افسوس ناک ہے۔