اسلام آباد: فوجی دستوں کے قیام کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات پاک فوج کے دستوں کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ اسلام آباد میں تعینات فوجی دستوں کے قیام کی مدت رواں ماہ چار دسمبر کو ختم ہوگئی تھی، فوج کی تعیناتی میں توسیع کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وزارت داخلہ کو سمری بھجوائی گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں تعینات فوجی دستوں کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...