کرپشن کے خاتمے کیلئے جہاد کرنا ہو گا : صدر ممنون

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ اگر انتظامی ادارے بلا امتیاز اور بنیادی فرض سمجھ کر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں تو وطن عزیز کوجلد اس لعنت سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اورجہاد سمجھ کر بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے پوری قوم رضا کارانہ کردار ادا کرے اور معاشرے میں ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیربرائے قانون وانصاف زاہد حامد، چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری اورگورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کے علاوہ غیر ملکی سفیروں اور معز ز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں بدعنوانی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرایوان صدر میں سیمینار منعقد کیاگیا جس میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اداروں کو کمزور کرتی ہے جس کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی متاثر ہوتی ہے۔ کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...