ٹرمپ نے متنازعہ شخصیت اینڈریو پزڈر کو وزیر محنت نامزد کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینڈریو پزڈر کو اپنا وزیر محنت نامزد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 66 سالہ پزڈر اس عہدے کے لیے بہترین امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی کمپنی میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کیے ہیں۔ اینڈریو پزڈر امریکہ بھر میں قائم ’سی کے ای‘ نامی برگر ریسٹورینٹس کے ایک سلسلے کے مالک ہیں۔ ساتھ ہی وہ ایک متنازعہ شخصیت بھی ہیں کیونکہ وہ کم سے کم اجرت کے مخالف بھی ہیں، جو نو ڈالر سے زیادہ مقرر کی جا چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...