لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیرِ اہتمام پورے ملک میں عیدِ میلادُ النبی ﷺ کے موضوع پر جمعۃ المبارک میں خطبات دئیے۔ سرپرست اعلیٰ علامہ خادم حسین رضوی، بانی پیر محمد افضل قادری، پیر محمد اعجاز اشرفی ودیگر نے اجتماعاتِ جمعہ میں خطابات میں کہا کہ حضور کریمؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا خیر و برکت کا سبب ہے۔