سپرسیڈ ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، جاوید اقبال رمدے نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

Dec 10, 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنانے کے بعد سپرسیڈ ہونے والے دو افسروں کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور کور کمانڈر بہاولپور جاوید اقبال رمدے نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور سبکدوشی سے پہلے کی الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق ان دونوں کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد ہی مجموعی طور پر سات افسروں کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سنیارٹی لسٹ میں اشفاق ندیم دوسرے اور جاوید اقبال رمدے تیسرے پر تھے۔ چوتھے نمبر پر موجود قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے پر یہ دونوں سپرسیڈ ہوگئے تھے۔
ریٹائرمنٹ

مزیدخبریں