لیٹر باکس پر غلط ایڈریس لکھنے کے باعث آسٹریلوی شہری کا مکان منہدم

Dec 10, 2016

سڈنی (بی بی سی) سڈنی میں رہنے والا تاجر جب اپنے گھر واپس آیا تو اْن کا مکان منہدم ہو چکا تھا۔ ایسا اس لیے ہوا کہ اْن کے مکان پر غلط ایڈریس درج تھا۔ سٹیو بلاز کا کہنا ہے کہ اْن کے دوست نے دفتر میں انھیں فون کر کے بتایا کہ 'آپ کا مکان منہدم کیا جا رہا ہے۔' مسٹر بلاز مکان نمبر 198 میں رہتے ہیں لیکن اْن کے مکان کے باہر لیٹر باکس پر غلط نمبر درج تھا۔

مزیدخبریں