پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے نے کہا ہے کہ دنیا میں گرین پاسپورٹ بدنام ترین ہے۔ ہم نے احتساب کا بااختیار اور مداخلت سے پاک کمشن بنایا ہے۔ میں ہمت نہیں کر سکتا کہ احتساب کمشن کو فون کرکے اپنا بنایا ہوا قانون توڑ دوں جو سب سے زیادہ کرپٹ ہو وہ خود کو سب سے بڑا آدمی سمجھتا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ہم دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ ملک سڑکوں اور پلوں سے نہیں بنتا۔ ہم نے جو قانون بنائے ان سے اپوزیشن ہمیں پکڑ سکتی ہے۔ اب کوئی خیبر پی کے میں چوری نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی کرپشن یا چوری کرتا ہے تو وہ بڑا بے شرم یا ڈاکو ہے۔ میرا خیال ہے کہ سب سے پہلے خود کرپشن کی نشاندہی کروں۔