اسلام آباد (ایجنسیاں) سپریم کورٹ کی لابی میں عمران خان کی چپل پر ساتھی کا پائوں آگیا چپل کا سٹریپ ٹوٹنے پر عمران غصے میں آگئے۔ پانامہ کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عمران اپنے رفقا کے ساتھ سپریم کورٹ کی لابی سے واپس جا رہے تھے کہ کسی ساتھی کا پیر عمران خان کے پیر پر آگیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے ان کا ساتھ دیا اور اپنی چپل عمران خان کو پیش کردی، انھوں نے خود محض موزوں پر ہی اکتفا کیا۔ اس محبت کو دیکھ کر عمران خان سے بھی رہا نہ گیا، سنا ہے انہوں نے عثمان ڈار کو اپنی ٹوٹی ہوئی چپل تو تحفے میں دے ہی دی، ساتھ ہی ایک اور نئی چپل بھی تحفے میں دے ڈالی۔