رسول اللہ کی ولادت باسعادت دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ایک لازوال نعمت ہے: عبدالغفار روپڑی

Dec 10, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معاشرے میں امن وسلامتی کا پیغام عام کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو تعلیمات رسولﷺ کے سانچے میں ڈھالیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں کیا۔ انہوںنے کہا کہ رسول اللہﷺ کی ولادت با سعادت دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ایک لازوال نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضور اکرمﷺ کو دنیا میں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا جن کی رحمت صرف انسانوں تک ہی نہیں بلکہ ہر چرند، پرند اور کائنات پر موجود ہر ذی روح تک کو اپنے حصار میں لیے ہوئے تھی۔ آپ کی آمد سے جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبے معاشرے کو ایک نئی زندگی ملی۔ آپﷺ نے روحانی و اخلاقی پاکیزگی، فرد کی آزادی، فرد اور معاشرہ کے مابین ایک توازن قائم کیا جس کی مثال انسانی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

مزیدخبریں