اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کے روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی داخلی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے استحکام میں آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف کی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننت جنرل رضوان اختر نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداءپر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی ۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔