پنجاب میں دو یا تین ٹریبونلز بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس شاہد وحید

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحیدکی زیر صدارت پنجاب کے حقوق دانش ٹریبونل کا اجلاس لائبریری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انسپکشن ٹیم سردار طاہر صابر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عظمیٰ اختر چغتائی،اورآئی پی او چیئرمین شاہد رشید شرکت ہوئے۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کےلئے صرف ایک ٹریبونل کام کر رہا ہے،مزید دو یا تین ٹریبونلز بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حقوق دانش سے متعلق مقدمات کی اپیلیں لاہور ہائی کورٹ میں سنی جاتی ہیں ، مسٹرجسٹس شاہد وحید اورمسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی سربراہی میں بنچز قائم ہے۔

ای پیپر دی نیشن