”کرپشن مکاو ملک بچاو“ تحریک انصاف کے کارکنوں کی واک

Dec 10, 2016

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ہفتہ کے روز اینٹی کرپشن ڈے پر تحریک انصاف راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد اعوان کی قیادت میں ظفر الحق روڈ سے علی نواز چوہان چوک تک واک کی گئی جس میں یو سی 31 کے جنرل کونسلر حاجی محمد قیصر بھٹی‘ پی ٹی آئی کے صدر صلاح الدین خان اور یوسی 30کے یوتھ کونسلر راجہ ذیشان اور یو سی 31-30 اور پی پی 13کے کارکنوں نے شرکت کی۔ جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”کرپشن‘ مکا¶ ملک بچا¶“ اور کرپشن برائیوں کی جڑ ہے“ کے نعرے درج تھے۔ظہیر احمد اعوان نے شرکاءواک سے خطاب کرتے ہوئے کرپشن کے لئے سزائے موت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر کرپشن کے خلاف قانون سازی کی جاتی تو آج پاکستان اقتصادی طور پر بہت مضبوط اور خوشحال ہوچکا تھا۔

مزیدخبریں