اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سرپرستِ اعلیٰ سپریم شیعہ علما ءبورڈاور تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ باطل قوتیں عالم اسلام پر ہر طرف سے حملہ آور ہیں ،ازلی دشمن بھارت عالمی استعمار کے ایماءپر وطن عزیز پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے تمام تر توانیاں صرف کر رہا ہے جسکی اشتعال انگیزیوں اور توہین آمیزسلوک کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے، ،حکومت ملکی سلامتی و استحکام کیلئے مضبوط خارجہ پالیسی وضع کرکے وزیر خارجہ کا فوری تقرر کرے،پی آئی اے کے جہاز کی تباہی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی المیہ ہے لہٰذا مستقبل میں فضائی حادثات سے بچنے کیلئے سانحہ حویلیاں کی شفاف تحقیقات کروائی جائے ، حضرت مختار ؒ نے یزیدیت کے بخیے اڈھیڑ کر رکھ دیئے جنکی للکار آجبھی استعماری اور صیہونی ایوانوں کو لرزہ بر اندام کر سکتی ہے،مسلم دنیااستعمارکی بجائے سیرت احمد مختار کی پیروی کرے ،جادہ مختارؒآل محمد پر چلتے ہوئے دین و وطن کیخلاف ہر سازش کو باہمی اتحاد و یگانگت کیساتھ ناکام کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ملک گیر یوم مختار آل محمد (عیدزہرا ؑ)کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اُنہوں نے جشن میلا النبی اور ولادت پرُ نور حضرت امام جعفر صادق ؑ کے موقع پر 12تا 18ربیع الاول عالم گیر ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان بھی کیا ۔
ازلی دشمن کی اشتعال انگیزیوں ، توہین آمیز رویے کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا، موسوی
Dec 10, 2016