پارلےمنٹ لاجز مےںسینی ٹےشن کا کنڑےکٹ من پسند فرم کو اےوارڈ کردےا گیا

Dec 10, 2016

اسلام آباد( وقائع نگار) وفاقی ترقےاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامےہ نے پارلےمنٹ لاجز مےںسینی ٹےشن کا کنڑےکٹ 60فےصد زائد رےٹس پر من پسند فرم کو اےوارڈ کردےا ہے ۔ کنٹرےکٹ کےلئے چار کنٹرےکٹرز کو ٹےڈرز ڈاکومنٹ دئےے گئے کامےاب ہونےوالے کنٹرےکٹر کی دو فرمےں شامل تھےں کام ڈےڑھ کروڑ روپے سے بڑھا کر تےن کروڑ روپے مےں اےوارڈ کےا گےا ہے ۔ انتظامےہ نے پارلےمنٹ لاجز مےں سےنےٹےشن کا کنٹرےکٹ پول ٹےنڈرز کے ذرےعے منظور نظر فرم کو اےوارڈ کردےا گےا ہے اس زرےعے کےمطابق گزشتہ روز پارلےمنٹ لاجز کا سےنی ٹےشن ورک کا کنٹرےکٹ کا ٹےنڈر کھولا گےا ہے جو 60فےصد زائد رےٹس پر اےوارڈ کےا گےا ہے اس ز رےعے کے مطابق وفاقی ترقےاتی ادارے کی انتظامےہ نے مذکورہ کنٹرےکٹ مشتہر کےا تو 15فرموں نے اس کام مےں اپنی دلچسپی کا اظہار کےا تاہم ڈائرےکٹر پارلےمنٹ لاجز نے حکام کی ہداےات پر صرف چار کمپنےوں کو ہی ٹےنڈرڈاکومنٹ جاری کےے اور ٹےنڈر کےلئے اصرار کرنےوالے اےک کنٹرےکٹر کو باقاعدہ حوالہ پولےس بھی کےا گےا ہے ذرائع کےمطابق پارلےمنٹ لاجز مےں صفائی ستھرائی کا کام پہلے 10فےصد زائد رےٹ پر ڈےڑھ کروڑ روپے مےں دےا گےا تھا گزشتہ روز کھولے جانے والے ٹےنڈر 18ملےن روپے رکھی گئی تھی مقابلے مےں چار منظور نظر فرمےں جن مےں دو فرمےں کامےاب بولی دہندہ کی ہی تھےں نے حصہ لےا دو کمپنےوں کو ڈائرےکٹر اور ڈپٹی ڈائرےکٹر نے مےنج کےا اور انتظامےہ نے پو ل کرنے کے بعد ےہ کام 1کروڑ 20لاکھ روپے زائد قےمت پر 30ملےن روپے مےں اےوارڈ کردےا ہے جوکہ 60فےصد زائد رےٹ ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ حکومتی شخصےت پارلےمنٹ لاجز مےں پانی کا پلانٹ لگا کر پانی کی فراہمی کا کنٹرےکٹ بھی حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہےں ۔

مزیدخبریں