پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھرہڑتال کردی

Dec 10, 2016 | 15:22

ویب ڈیسک

پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی، ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف شنوائی نہ ہونے پر تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں. ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں پورے کرے گی ہڑتال جاری رہے گی، ڈاکٹروں نے اگلے مرحلے میں اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا. ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند ہیں۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں