کسی کو خوش کرنے یا میڈیا کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، مہذب قوم بننے ترقی کیلئے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے کسی دباؤ کا شکار نہیں۔ کسی کو خوش کرنے یا میڈیا کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرتے۔ لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا مہذب قوم بننے اور ترقی کیلئے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ادارے ناکام ہو جائیں تو عدلیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا عدالت عدلیہ نے تاریخی طور پر انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا تاریخی اعتبار سے عدالت نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی بہترین تشریح کی ہے۔ انہوں نے کہا برصغیر میں مغل حکومت کے خاتمے میں برطانوی سامراج اور ہندو مہاراجا شامل تھے لیکن وقت گرنے کے ساتھ اللہ نے ہمیں پاکستان دیا۔ برصغیر میں مسلمانوں کی تاریخ درخشاں اور تابناک رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ نے ماضی میں بہتر چیف جسٹس فراہم کئے۔ لاہور پنجاب کی تہذیب و تمدن کا مرکز ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو عدلیہ میں مقام حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن