طارق فاطمی نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، کنٹرول لائن کی صورتحال پر تشویش ، پاکستان، بھارت بامعنی مذاکرات کریں: مشیرامر یکی سلامتی

Dec 10, 2016 | 20:05

ویب ڈیسک

امر یکہ کی قومی سلامتی کی مشیر ڈاکٹر سوزن رائس نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں،پاکستان کی خطے کے امن اور استحکام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی مذاکرات کریں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے وائٹ ہاوس میں امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس سے ملاقات کی۔ طارق فاطمی کے ہمراہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،خطے میں قیام امن اور سیکورٹی کی صورتحال ،انسداد دہشت گردی ،دفاع اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے بھارتی افواج کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ طارق فاطمی نے سوزن رائس کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ سوزن رائس نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کی خطے کے امن اور استحکام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا امریکہ کی خواہش ہے پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے تعلقات بحال ہوں۔ طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگ شہید ہو رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔سوزن رائس نے امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطہ میں استحکام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

مزیدخبریں