پشاور موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی

Dec 10, 2016 | 21:32

ویب ڈیسک

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں 3 موٹر سائیکل سواروں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس سے اس میں سوار محکمہ انسداد دہشت گردی ”سی ٹی ڈی“ کے ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ریاض الاسلام  گشت سے واپس آئے اور مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد پولیس وین میں گھر جارہے تھے کہ ان پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی ریاض الاسلام ریاض کے بیٹے کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور محفوظ رہے۔ ریاض الاسلام اور ان کے بیٹے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور میں فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور افسوس اور انکے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے صباح نیوز کے مطابق ریاض الاسلام پر یہ تیسرا حملہ تھا جو ان کی جان لے گیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں گھر سے آفس جاتے ہوئے ان پر بم سے حملہ کیا گیا دھماکے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ یکہ توت کے علاقے میں بھی ان کو بم سے نشانہ بنایا گیامگر وہ محفوظ رہے تھے۔ دریں اثناءترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقہ سوئی میں کارروائی کرتے ہوئے دو راکٹ، ایک بارودی سرنگ اور پانچ کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا جبکہ کوہلو میں بھی سرچ آپریشن کے دوران چار رائفلیں اور ایک ایس ایم جی برآمد کر لی گئی جبکہ تربت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں