فائر بندی معاہدے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرارہے: دفتر خارجہ

Dec 10, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خط پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا جوابی خط مل گیا۔ پاکستان نے بھارت کو فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کو کہا تھا لیکن بھارتی خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھائی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیتا۔ بھارت سے فوجی مبصر مشن کو کام کرنے کی اجازت کیلئے کئی بار کہا۔ حالیہ بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیاں 15 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے خط لکھنے کا مقصد قیمتی جانوں کا ضیاع روکنا تھا۔ بھارت نے رواں سال 1300 سے زائد بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی سشما سوراج نے جواب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے۔

دفتر خارجہ

مزیدخبریں