”بیت المقدس اسرائیلی دارالحکومت نامنظور“ سراج الحق کا ملین مارچ کا اعلان

کراچی (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بیت المقدس عرب اور اسرائیل نہیں‘ عالم اسلام ہے۔ ٹرمپ کا فیصلہ عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے۔ مسلمان حکمران بزدل اور بے حس ہو سکتے ہیں لیکن کراچی سے جکارتہ تک مسلم امہ بیدار ہے۔ مسلمان ممالک کی فوج کا اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کس غرض سے بنایا گیا۔ ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہوگا۔ مسلم دنیا فیصلے کےخلاف ایکشن پلان مرتب کرے۔ مسلم ممالک میں امریکی سفارتخانے بند کئے جائیں اور امریکہ کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے خواتین کے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن‘ نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی‘ قائم مقام سیکرٹری حافظ عبدالواحد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے 17 دسمبر کو یونیورسٹی پر لاکھوں کی تعداد میں مردوخواتین‘ بزرگ بچے اور جوان سڑکوں پرنکل کر ملین مارچ کریں گے اور فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ تنہا نہیں ہیں‘ عالم اسلام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فرانس اور دیگر ممالک کیساتھ ساتھ خود امریکی عوام نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ جس قوم کی مائیں اپنے بچوں کو سرمہ لگا کر میدان جہاد میں بھیجتی ہوں‘ اس کو امریکہ اور اسرائیل شکست نہیں دے سکتے۔

سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...