اسلامی قوانین کے مطابق سزاﺅں کا بل پیش کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں اسلامی قوانین کے مطابق سزاﺅں کا بل پیش کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تحریک عوام کی آواز کے بانی خالد محمود نے آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت‘ وزارت قانون‘ وزارت مذہبی امور اور پاکستان کی 32 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے اور مو¿قف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں لایا گیا ہے۔ 100 سالہ غلامی کے نتیجے میں 1973ءمیں برطانوی سزاﺅں کو قانون کا درجہ دیا گیا۔ قائداعظم نے قیام پاکستان کے وقت اسلامی قانون کے نفاذ کی بات کی تھی۔
بل پیش

ای پیپر دی نیشن