لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے سیاسی قوتیں پارلیمنٹ میں واپس آئیں سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کو گرانے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا دھرنے انتشار اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دے سکتے۔ سیاسی جماعتیں احتجاج کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں سیاست میں دشمنی جمہوری طرز عمل نہیں حلقہ بندیوں پر قانون سازی کیلئے کل پیر کو سینٹ اجلاس اہم ہوگا قانون سازی تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے پی پی والے سب میرے دوست ہیں خورشید شاہ و دیگر کی رہنمائی سے ایوان چلانے میں مدد ملتی ہے پی پی کی پارلیمانی روایات بڑی مضبوط ہیں۔
ایاز صادق
;;;;سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: ایاز صادق
Dec 10, 2017