کنٹرول لائن : دراندازی پر فائرنگ کرتے ہیں‘ سشما کی ڈھٹائی : بھارتی ہٹ دھرمی برقرر ہے : پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + صبا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خط پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا جوابی خط مل گیا۔ پاکستان نے بھارت کو فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کو کہا تھا لیکن بھارتی خط میں ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھائی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیتا۔ بھارت سے فوجی مبصر مشن کو کام کرنے کی اجازت کیلئے کئی بار کہا۔ حالیہ بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیاں 15 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے خط لکھنے کا مقصد قیمتی جانوں کا ضیاع روکنا تھا۔ بھارت نے رواں سال 1300 سے زائد بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی سشما سوراج نے جواب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی نہیں کرتا لہذا پاکستان کی دراندازی جاری رہنے تک مثبت پیشرفت نہیں ہوسکتی۔
دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن