چودھری نثار کی طرح جنرل ضیاءالحق کے جوتے نہیں چاٹے: شیخ رشید

Dec 10, 2017

راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے چوہدری نثار کی طرح جنرل ضیاءالحق کے جوتے نہیں چاٹے، چوہدری نثار جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں ، آصف زرداری گنگا سے نہا کر نہیں آئے ان کے خلاف بھی کئی کیسز ہیں ، میں نے عمران خان کو کبھی آصف زرداری سے ملنے کو نہیں کہا، جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی اتحاد کی سربراہی قبول کر کے غلطی کی ان کو نہیں جانا چاہیے تھا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری تحریک انصاف سے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) سے سیٹیں مانگیں گے ، پیپلزپارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں مجھے نہیں پتا کہ پی پی پی طاہر القادری سے کیوں ملنے گئی ،جو بھی ہوگا آئین اور جمہوری ضابطوں کے تحت ہوگا، یہ کرپٹ حکومت 30مارچ تک برقرار نہیں رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ 11دسمبر کو مدر آف آل کرائم حدیبیہ پیپرز کا کیس لگ جائے گا شیخ رشید نے کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ الیکشن 2018سے آگے جاسکتے ہیں ، ہم فیئر الیکشن چاہتے ہیں تا کہ قوم سکون کا سانس لے ،راحیل شریف نے اسلامی اتحاد کی سربراہی قبول کر کے غلطی کی ہے ان کو نہیں جانا چاہیے تھا ۔
شیخ رشید

مزیدخبریں