اسلام آباد( محمدصلاح الدین خان)عدالت عظمیٰ کے پانامہ فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ کے مانیٹرنگ جج جسٹس اعجاز الاحسن کو احتساب عدالت نے شریف فیملی سے متعلق نیب ریفرنس کی پیش رفت رپورٹ جمع کروادی ہے۔ رپورٹ کے تحت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تین ، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف ایک ، ایک نیب ریفرنسزکی سماعت جاری ہے۔ رپورٹ میں کہا گےا ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر کی طرف سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے تفتیشی افسرکی طرف سے اسحاق ڈار کے اشتہارات تاخیر سے چسپاں کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2مزید غیر ملکی کرنسی بینک اکانٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں،900صفحات پر مشتمل ریکارڈ میں بینک اکاﺅنٹس، ٹرانزکشنز، غیر ملکی ،اکاﺅنٹس اور کرنسی کی تفصیلات شامل ہیں۔ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 15جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کی اب تک 16 سماعتیں ہو چکیں ، نواز شریف 8مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ایک مرتبہ ان کی عدم حاضری میں ان کے مقرر کردہ نمائندے کے سامنے 19اور 20اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی جبکہ 8نومبر کو پانچویں پیشی کے موقع پر دوسری بار نواز شریف کی موجودگی میں ان پر دوسری مرتبہ تینوں ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی گئی۔
رپورٹ پٹیشن
;;;;شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی رپورٹ نگران جج کو پیش
Dec 10, 2017