اسلام آباد (انور عباس دی نیشن رپورٹ) اعلیٰ چینی سفارتکار یا¶ جنگ نے کہا کہ سی پیک منی بے کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں اور نہ کوئی چیز چھپائی گئی ہے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چینی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 برس کے مقابلے میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مغرب سے جنوبی اشیاءاور دنیا کے دیگر ممالک کو فائدہ ہوگا امریکہ، بھارت اور دیگر ممالک کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا وہ تمام ممالک کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ خود یہاں آکر سی پیک کا جائزہ لیں۔سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے پر انہوں نے پاک فوج اور حکومت کی تعریف کی پاکستان میں مختلف منصوبوں پر 3 ہزار انجینئرز اور مزدور کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کبھی سکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار نہیں کیا ۔
چینی سفارتکار