ترسیل زر کے چیلنجز پر قابو پا کر سالانہ 30 ارب ڈالر حاصل کر سکتے ہیں:ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بنک

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک کے زیراہتمام پاکستان کی پہلی ترسیلات زر سمٹ ہوئی جس میں ترسیلات زر کے کاروبار کو درپیش چیلنجز اور حل پر گفتگو ہوئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بنک عرفان علی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے رواں سال 19.3 بلین ڈالر بھیجے۔ ترسیلات زر کے چیلنجز سے نمٹ کر پاکستان ہر سال 30 ملین ڈالرزآمدن حاصل کر سکتا ہے۔ گروپ چیف نیشنل بنک آف پاکستان مدثر خان نے کہا کہ پاکستان کی گزشتہ دس سال میں ترسیلات زر دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کی ترسیلات زر میں گزشتہ دس سال میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔
عرفان علی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...