ہر بچے کو اچھی تعلیم دلوانے کیلئے پُرعزم ہوں‘ اصلاحات لا رہے ہیں: مراد علی شاہ ہیلی کاپٹر حیدر آباد میں خراب

Dec 10, 2017

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیبسٹ کے14 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ہر بچے کو اچھی تعلیم دلانے کیلئے پُرعزم ہوں۔ حکومت تعلیمی اصلاحات لا رہی ہے۔ تعلیم بلا تفریق ایک جیسی ہوگی۔ ہمارا تعلیمی نظام معاشرے سے غریب اور امیر مرد اور عورت میں تفریق نہیںکرےگا۔ تعلیم سب کا حق ہے چاہتے ہیں کہ ہمارا تعلیمی نصاب معاشرے سے نفرت‘ انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے اور معاشرے میں برداشت اور سب کیلئے عزت اور احترام پیدا کرے۔ ہم نے مدرسہ کونسل کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ تمام مدارس میں جدید تعلیم متعارف کراسکیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر خراب ہونے پر حیدرآباد میں روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سفر کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ سندھ

مزیدخبریں