لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے شہر میں دو ارب روپے کی لاگت سے چھے نئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی منظوری دے دی ہے- جناح ہسپتال چوک مولانا شوکت علی روڈسے وائے جنکشن برکت مارکیٹ نیوگارڈن ٹاﺅن تک پونے تین کلو میٹر طویل مولانا شبیر عثمانی روڈ کی بہتری و بحالی کے منصوبے پر ساڑھے تیرہ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے-خیابان فردوسی جوہر ٹاﺅن، خیابان جناح اور نظریہ پاکستان روڈ کے سنگم پر شوکت خانم ہسپتال چوک میں فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ 94کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس سے روزانہ دو لاکھ گاڑیوں کو فائدہ ہو گا-منصوبے کے تحت مین بلیوارڈ جوہر ٹاﺅن پر ٹریفک کی روانی کے لئے یو ٹرنز اور پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لئے چار مقامات پر پیڈسٹرین برج نصب کئے جائیں گے -ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک سگنل فری کینا ل روڈ پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کی رہنمائی کے لئے 20کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ سائن لگائے جائیں گے -ڈونگی گراﺅنڈ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کی ری ماڈلنگ کر کے اسے شہریوں کے لئے ایک تفریح گاہ بنانے کا منصوبہ11کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا -اس کے علاوہ حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ تک نورجہاں روڈ کی بہتری و بحالی پر 10کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس گزشتہ رو زوزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور گورننگ باڈی کے ممبر خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت90شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہوا -
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے شہر میں دو ارب روپے کی لاگت سے چھے نئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی منظوری
Dec 10, 2017