مدت پوری کرنے کا حکومت کو پتہ دھرنوں کا باب ختم کرنا فوج صمیت سب کی ذمہ داری ہے:نثار

ٹیکسلا (ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنوں کا باب بند کر نا فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے ٗدھرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر نے کی ہمیشہ ہدایت دی ٗدھرنے نہ روکے گئے تو یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی ٗ فیض آباد آپریشن کے روز ہمارا کوئی گارڈ گھر کے باہر نہیں تھا ٗعمران نے کہا شیخ رشید کو چپڑاسی نہ رکھوں ٗ شیخ رشید آج کل انکے چپڑاسی بنے ہیں۔ہمارا موجودہ بیانیہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو شدید نقصان پہنچائیگا ٗ عدالت میں کیس میرا نہیں، نوازشریف کا ہے ٗایک بینچ سے نا انصافی ہوئی تو پوری عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے ٗ ڈیڑھ سال سے کوشش میں ہوں ٗجاوید ہاشمی کیلئے دروزے کھلنے چاہئیں ٗانکا واپس آنا خوش آئند ہے۔ مارچ 2016 کے دھرنے میں صرف 2 روز میں معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلیے اور کوئی سڑک بند نہیں ہوئی ٗجب دوسرا دھرنا آیا تو پارٹی میں تحفظات کے باوجود ذمہ داری لینے کی بات کی۔ اسلام آباد پولیس نے خیبر پی کے سے 15 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین کو روکا اور شہر میں آنے نہیں دیا، میں پولیس کے ساتھ ساری رات جاگا۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری پولیس اور ایف سی اس قابل نہیں تو انہیں بس یہ دو واقعات یاد دلاتا ہوں، ایسے حالات میں انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور اس کی اونر شپ لینی پڑتی ہے۔ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ جب مجھے اچھا لگے تو دھرنا سپورٹ کروں اور نہ لگے تو نہ کروں، اگر ملک کو بنانا ری پبلک بننے سے روکنا ہے تو دھرنے کا باب مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، جو زیادہ طاقتور ہوگا وہ آکر اسلام آباد پر قبضہ کرے گا اور اپنی بات منوائے گا، یہ ایک مہذب اور جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...