.سی پیک، اورنج ٹرین پاک چین دوستی میں نئے سنگ میل ہونگے: حمزہ شہباز، چینی وفد سے گفتگو

Dec 10, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منسٹروینگ یے جن نے 7 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاک چین دوستی میں گزرتے وقت کے ساتھ نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے جس میں سی پیک منصوبے کے بعد اورنج لائن ٹرین ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا جو پنجاب بالخصوص لاہور کے شہریوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ حمزہ شہباز نے اپنے 2014ء کے دور چین کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں کے سیاسینظام اور مضبوط انفراسٹرکچر کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں توانائی، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے جس کیلئے ہم چین کے بھرپور تعاون کے مشکور ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ ینگ بے جن نے کہا کہ چین خطے میں پاکستان سے وابستہ مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط سیاسی جماعتیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے حمزہ شہباز کی نوان اور متحرک لیڈر شپ کو سراہتے ہوئے انہیں دورہ چین کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کے مابین پہلے سے مضبوط باہمی تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم دونوں حکومتوں کے علاوہ پارٹی ٹو پارٹی بھی دو طرفہ وفود کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکے ہیں۔ حمزہ شہباز نے چینی وفد کے سربراہ کو شاہی قلعہ لاہور کی پینٹنگ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں