.نوازشریف، مریم نے وطن واپسی 4 روز کیلئے مؤخر کردی‘کلثوم نواز کے مزید ٹیسٹ اگلے ہفتے ہوں گے

Dec 10, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی چار روز کیلئے مؤخر کر دی ہے۔ انہوں نے آج اتوار کو لندن سے وطن واپس روانہ ہونا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے مزید ٹیسٹ آئندہ ہفتے میں ہوں گے۔کلثوم نواز کے آئندہ ہفتے ہونے والے ٹیسٹ کے دوران نواز شریف موجود ہونگے۔ سابق وزیراعظم اورانکی صاحبزادی مریم نواز جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے۔

مزیدخبریں