لاہور(پ ر ) لوہا مارکیٹ یونین مصری شاہ کے زیر اہتمام ایک عظیم لشان روح پرور محفل میلاد النبیﷺ منعقد کی گئی، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن ،بلال یسین ،ڈی آئی جی حیدر اشرف،ڈپٹی کمشنر سید سمیر احمد، غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز احمد،باﺅ اختر علی،عرفان احمد شیخ،زاہد نذیر،انجم محمود بٹ،ندیم وائیں،محمد علی میاں ،حاجی حنیف سمیت بڑی مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی ۔صدر لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سید عالم ﷺکی آمد انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا احسان ہے،ہم اپنے آقا سے والہانہ محبت کے اظہار کےلئے محفل میلاد مناتے رہیں گے۔اس موقعہ پر بذریعہ قرعہ اندازی 15مزدوروں کو بچیوں کی شادی کےلئے جہیز پیکج ،بذریعہ قرہ اندازی عمرہ کا مکمل پیکج اور موٹر سائیکل دیئے گئے۔